وزیر اعظم عمران خان کے اہم معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تابش گوہر نے واٹس ایپ کے ذریعے استعفیٰ بھیجا،ذرائع کے مطابق آئی پی پی پیز کےساتھ مذاکرات میں تابش گوہر سخت موقف اپنائے ہوئے تھے ، تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کروانا چاہتے تھے ،تابش گوہر توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں