وسیم اکرم کو کراچی کی سردی نے حیران کر دیا تصویر بھی شیئر کر دی


کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو کراچی کی سردی نے بھی حیران کر دیا ۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک پارک میں موجود ہیں اور جیکٹس بھی پہنی ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘سلام، آج سے پہلے میں نے کبھی کراچی میں جمپر پہننے کا سوچا بھی نہیں تھا تاہم صبح 7 بجےمجھے اسکی ضرورت محسوس ہوئی جس نے مجھے حیرت زدہ بھی کردیا۔وسیم اکرم نے پہلے ہی شمالی علاقہ جات کا حوالہ دے کر سردی کا بتانے والوں کیلئے بھی پیغام

لکھا اور کہا کہ اب آپ لوگ مجھے شمالی علاقہ جات اور پنجاب کی سردی کے حوالے سے بتائیں گے تو میں پہلے ہی بتا دوں کہ کراچی والوں کیلئے یہ سردی براعظم انٹارکٹیکا میں رہنے کے مترادف ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں