وفاقی حکومت کاشاہد خاقان عباسی سے متعلق اہم فیصلہ ، منظوری دیدی


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دے دی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے،رہنمامسلم لیگ (ن) شاہدخاقان عباسی بہت جلد امریکا جائیں گے۔ شاہدخاقان کانام 15 دن کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے، شاہدخاقان عباسی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، جس پر کابینہ نے ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے

کی سفارش کی تھی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں، جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکا جانا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں