وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی، اہم قدم اٹھا لیا گیا


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست احسن عابد ایڈووکیٹ احتساب دینا میں نے دائر کی،درخواست میں چیئرمین نیب،وفاقی حکومت وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ درخواست گزار کا تعلق خسرو بختیار کے حلقے سے ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مبینہ کرپشن سے اپنے اثاثے بنائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ خسرو بختیار کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لیے

نیب کو درخواست دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت فریقین کو شفاف تحقیقات کا حکم دے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت شفاف تحقیقات کے حتمی نتائج آنے تک خسرو بختیار کو بطور وفاقی وزیر عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں