”ٹائیگر فورس والے ہماری دکانوں اور مارکیٹوں میں آئیں تو سہی“ ٹائیگر فورس اگر ہماری مارکیٹ میں آئی تو ان کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ تاجر رہنماؤں کا بڑا اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائیگر فورس والے اگر دکانوں پر آئے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، تاجر رہنما محمد نعیم میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ان کی بات نہیں مانیں گے ہم تو ان کو جوتے ماریں گے، تاجر رہنما نے کہا کہ ٹائیگرز فورسوالے ہماری دکانوں اور مارکیٹوں میں آئیں تو سہی، ہم انہیں جوتے ماریں گے، جب اینکر نے کہا کہ وہ صرف قیمتیں چیک کرنے آئیں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ

کس حیثیت سے ہماری دکان میں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ قانون کے برعکس جو کوئی بھی کام کرے گا وہ جوتے کھائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں