ٹرمپ کو اقتدار سے کیسے نکالا جائے؟ اسپیکر نے منصوبہ سامنے رکھ دیا‎


واشنگٹن(آن لائن ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑتے تو اْن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہگزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا ا?ئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا

کہ اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا ا?ئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پْرتشدد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں