پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ حکومت نے بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


اسلام آباد(این این آئی)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور اکتوبر اور نومبر کی فیول

پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں، جب کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں