پاکستانی خزانے میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ، معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد(آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت اے ڈی بی کیپیٹل مارکیٹوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔معاہدے کی دستاویزات پر سیکریٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر خسروبختیار نے شرکت کی ۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کیپیٹل مارکیٹوں کے ترقیاتی پروگرام پر سرمایہ کاری کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں

کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اے ڈی بی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں