پاکستانی روپے کی قدر و قیمت میں تگڑا اضافہ ڈالر کی قیمت 5ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 162.28 روپے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 150 روپے ہوگئی تھی، 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 579 روپے ہوگئی تھی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی تھی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر

بینک میں ڈالر 162.49 سے کم ہوکر 162.38 روپے پر بند ہوا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں