پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی سرحد کے پاس بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضایہ کا مگ 21راجھستان کے سرحدی علاقےصورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔ مگ 21طیارے نے صورت گڑھ سے پروازکے کچھ دیر بعد طیارہ میں آگ لگ گئیں جس کے باعث طیارہ زمین پرآگر اور تباہ ہو گیا ۔ طیارہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ پائلٹ حادثہ سے قبل ہی جہاز سے نکل گیا ہے تھا ۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ آج شام کو پیش آیا ۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی

وجوہات ڈھونڈنے کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ۔ واضح رہے کہ 2109ء میں بھی بھارت کی فضائیہ کا سالخوردہ مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ، جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بروقت اخراج میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ بھارتی ایئر فورس کا مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز تھا اور اسے مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار میں حادثہ پیش آیا تھا ، جہاز میں موجود دونوں پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرگئے۔لینڈنگ کرنے والوں میں ایک گروپ کیپٹن اور ایک اسکواڈرن لیڈر تھا۔طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی ، حکام نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا اور اس وقت تک میڈیا کو حادثے کی وجوہات بتانے سے معذرت کرلی ہے۔یاد رہے کہ برس فروری2019ء میں ہی پاکستان اور بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر ڈاگ فائٹ ہوئی تھی جس میں پاک فضائیہ نے دو بھارتی مگ 21 مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں بھی لے لیا تھا ، جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھیج گیا تھا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں