پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اسپانسرز کا اعلان


راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر  لیگ  میں شامل ان تینوں میچوں کا ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسرجبکہ سروس ٹائرزنیتین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہنا ہے کہ وہ برائیٹو پینٹس، آئی ٹیل موبائل اور سروس ٹائرزکو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے

کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ان اسپانسرز کا کرکٹ کی فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کے مشکور ہیں۔برائیٹو پینٹس کے خواجہ زین سکہ کا کہنا تھا کہ برائیٹو پینٹس کا کرکٹ سے ایک خاص تعلق ہے اور وہ ماضی کی طرح پاکستان کرکٹ سے اپنی شراکت داری کو مزیدفروغ دیتے رہیں گے۔آئی ٹیل موبائل کی نمائندگی کرتے ہوئے ذیشان یوسف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی اسپانسرشپ میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹیل پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہواایک موبائل برانڈ ہے اور وہ اس دوران کرکٹ  کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کاخواہشمند ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں