پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کب اور کس شہر میں کھیلے جائیں گے،کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ جاری شیڈول کے مطابق تیس اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچیکم نومبر کو راولپنڈی اور تیسرا ایک روزہ میچ تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق سات نومبر کوپہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہورمیں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق آٹھ نومبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہوراور دس نومبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلا جائیگا

۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں