پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی دل کھول کر سرمایہ کاری


کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپےبڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 37.44فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی اور ایف اے

ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے خطرات ٹل جانے کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 41300،41400 ،41500 ،41600، 41700، 41800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد یں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس213.35ائنٹس کے اضافے سے17594.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 321.25پوائنٹس کے اضافے سے321.25پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 105میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب46ارب 57کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپےکے اضافے سے 8300روپے اورملت ٹریکٹرز57.80روپے کے اضافے سے 979.13روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74.69روپے کی کمی سے6425.31روپے اورپریمیئر شوگر42.69روپے کی کمی سے526.56روپے ہوگئی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں