پاکستان میں سب کچھ مہنگا ہے صرف خون سستا ہے


کوئٹہ(مانیٹرنگ + این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔جمعرات کو ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے اور کچھ دیرکیلئے تقریر کرتے ہوئے رکے جس کے بعدانہوں نے اپنا خطاب مختصر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگا لیکن صرف خون سستا ہے، بلاول بھٹونے کہا کہ جب بھی کوئٹہ آتے ہیں، غمی میں ہی شریک ہونے کے لئے آتے ہیں، انہوں نے کاہ کہ افسوس کہ ہمیں اب شہیدوں کے لیے

بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ مچھ کا واقعہ بہت افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ہزارہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں آپ کا دکھ میں سمجھ سکتا ہوں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں