پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر آنے کی پیش گوئی کر دی 


اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بھی آئے گی، کورونا وائرس جنوری کے آخر تک بڑھے گا۔ اپنے بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے جو ہالینڈ سےنکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کے 5مریضوں کی کراچی میں نشاندہی ہوئی ہے۔ حکومت کو ملک بھر میں مفت ماسک تقسیم کرنے چاہئیں، ماسک پہننے پر سختی کردیں ،آرڈیننس لے آئیں۔رحمن ملک نے

کہا کہ ہر فیکٹری پر لازم کیا جائے کہ وہ ماسک حکومت کو مفت فراہم کرے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں