پاکستان ”ڈیپ سٹیٹ” جس کو آئی ایس آئی چلاتی ہے فوج کو جو پسند نہیں ہوتا اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ہیلری کلنٹن کا تہلکہ خیز انٹرویو


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کو ”ڈیپ سٹیٹ ”کی اعلیٰ ترین مثال کہہ کر سوال کا جواب دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں جب اینکر نے ہیلری کلنٹن سے سوال کیا کہ” ڈیپ سٹیٹ ”کیا ہے اور اسے کن لوگوں نے متعارف کرایااور اس کا مقصد کیا ہے تو اس سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ” ڈیپ سٹیٹ ”ایک اصطلاح ہے جس کے موجد منجھے ہوئے سیاسی سائنسدان ہیں جو مختلف ممالک کی سیاست پر نظر رکھتے اور سیاسی چالوں کو مختلف اصطلاحوں سے

نوازتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”ڈیپ سٹیٹ ”ایک ایسی ریاست ہوتی ہے جہاں ملکی معاملات کچھ اور ذرائع ڈیل کرتے ہیں اور کہا کہ” ڈیپ سٹیٹ ”کی بہترین مثال پاکستان کی ہے کہ جہاں ملکی معاملات سول حکومت نہیں بلکہ آرمی اور آئی ایس آئی چلاتی ہے۔یعنی ملک کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی ہے۔اگر کوئی آرمی کے خلاف بات کرتا ہے یا انہیں پسند نہیں ہوتا یا پھر ان کی بات نہیں مانتا تو انہیں سسٹم سے نکال پھینک دیا جاتا ہے،ان کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں،یا پھر انہیں جلاوطنی پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف بھی آج کل اپنی تقریروں میں یہی سب کچھ بول رہے ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں