پاکستان کی خوبصورتی نے زمبابوے کے کرکٹرکے دل جیت لئے


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی خوبصورتی نے زمبابوے کے کرکٹرکے دل جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین برینڈن ٹیلر پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر دکھائی دیئے ،پاکستان میں موجود برینڈن ٹیلر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتےہوئے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان آکر خوش ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں برینڈن ٹیلر نے لکھا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مہمان نوازی، سیکیورٹی، اور پْرجوش خیر مقدم

خیران کْن ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں