پاکستان کے لیے عظیم خوشخبری، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کے ذریعے زبردست اعلان کردیا‎


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے اور بلآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھکرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا جب کہ گزشتہ ماہ میں برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں