پاک بحریہ نے بھی دشمن پر لرزہ طاری کردیا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ


اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنلصلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ کسی بھی

قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں