پنجاب میں اضافی گندم عمران خان کی پالتو مرغیاں اوربلین ٹری کو بکریاں ہضم کر گئیں،حیرت انگیز دعویٰ


اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹیری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کا اسیر گروہ اقتدار کو طول دینے کیلئے اداروں کی تقسیم اور عوام میں انتشار کے ذریعےانارکی اور خلفشار کے درپے ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں کا حکمران ٹولہ عوام الناس کیلئے کرونا وبا سے زیادہ مہلک مرض ثابت ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی ملکی استحکام اور قومی یکجہتی و اتحاد کے خلاف ہرسازش کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ہے،بجلی گردشی قرضہ

معاشی عفریت بنتا جا رہا ہے،مافیا من پسند حکومتی پالیسیاں معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہیں،قوم کے معماروں کو شیرو اور ٹاءئگرز قرار دینے والی حیوانیت سوچ سے چھٹکارا ضروری ہے،لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ٹائیگرز فورس کا استعمال قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے،ملازمتیں اور مکانات کے وعدے کرنے والے روٹی روزگار چھین رہے ہیں،پنجاب میں اضافی گندم پی ٹی آئی کی عمران خان کی پالتو مرغیاں کھا گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری نیازی پارٹی کی بکریاں ہضم کر گئی ہیں، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے مزدور کے چولہے بجھانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں