’’پولیس افسران چھٹی پر جا رہے ہیں، ان کی عزت کا سوال ہے‘‘ رات کے 2بجے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے اور انھیں وہاں سے لے جانے والے دو افسران کون تھے؟ بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کر دیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی؟ پولیس افسران چھٹی پر جا رہے ہیں، ان کی عزت کا سوال ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پر نعرے لگانے پر طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی جب مزار قائد پر جاتے تھےتو ان کے کارکنان نعرے لگاتے تھے ، کل کا واقعہ ناقابل برداشت

ہے جس میں بہت ساری ریڈ لائنز کراس کی گئیں۔بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ رات کے دو بجے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے والے اور انھیں وہاں سے لے جانے والے دو افسران کون تھے؟ پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی؟۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں