پولیس موبائل خدمت مرکز،رواں ہفتے کا شیڈول جاری


لاہور (آن لائن)ایس ایس پی آپریشنز لاہوراحسن سیف اللہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے گھروں کی دہلیزپر خدمات کی فراہمی کاتسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔پولیس موبائل خدمت مرکزشہر کے مختلف مقامات پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔شہری اورپولیس خدمت مراکز کا عملہ کورونا ایس او پیز کی پاسداری کریں۔ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ نے ہفتہ وار شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل خدمت مرکزبروز پیر نزد دربار پیر بھولا چوہنگ، منگل اڈا پلاٹ رائیونڈ،بدھ80 فٹ روڈ ہنجروال، جمعرا ت اورنج لائن اسٹیشن رائیونڈروڈ،جمعہ اعظم گارڈن مصطفی ٹائون جبکہ بروز

ہفتہ اللہ ھو چوک جوہر ٹائون موجود ہوگا ۔احسن سیف اللہ نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شہری پولیس سے متعلقہ سہولیات کیلئے اپنے قریبی پولیس خدمت مرکزسے استفادہ کریں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں