پک اپ وین اور ڈمپر میں تصادم، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں


چکوال(این این آئی) چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میںتصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس چوکی بشارت اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ کی جانب

روانہ ہوچکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں