پہلا جیمز بانڈ انتقال کر گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کا تعلق سکاٹ لینڈ سے تھا، شان کونری نے معروف فلم سیریز‘جیمز بانڈ‘ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جیمز بانڈ کے کردارکو امر کر دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق سین کونری کو آسکرز سیمت کئی ایوارڈز ملے، سین کونری نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ”ڈاکٹر نو” میں بھی کام کیا۔شان کونری کو آسکرز سمیت کئی ایوارڈز ملے جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ کونری نے ’You Only Live Twice‘ اور ’Diamonds Are Forever‘ نامی

فلموں میں بھی کام کیا۔ سین کونری کی معروف فلموں نے ’Indiana Jones and the Last Crusade‘ بھی شامل ہے۔ ان کا کیریئر تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔شان کونری کو ملکہ برطانیہ نے سن 2000 میں سر کے خطاب سے نوازا۔واضح رہے کہ شان کونری ایڈن برگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے تابوت کو پالش کرنے، دودھ فروشی اور لائف گارڈ کی ملازمت بھی کی لیکن باڈی بنانے کا شوق انہیں فلمی دنیا میں لے جانے کا باعث بنا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں