پی آئی اے سے فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف سخت ترین ایکشن


کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)سے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالروف شیخ کے مطابق نجی ٹائر کمپنی نے پی آئی اے کو ٹائر دیے بغیر ہی 2 لاکھ ڈالر وصول کر لیے ہیں۔حکام کے مطابقپی آئی اے سے فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس مقدمے میں قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔عبدالروف شیخ کے مطابق کمپنی کے فراڈ کا انکشاف 2008

سے 2017 کے فرانزک آڈٹ کے دوران ہوا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں