پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ونٹر سپیشل آفر متعارف کروا دی


کراچی (آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا، ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔ پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیںچلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں 25دسمبر سے31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان

یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں