پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کیلئے پہلے رائونڈ کے پک آرڈر کا اعلان کردیاگیا


لاہور(این این آئی) جنوری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں متوقع پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کے لیے پہلے رائونڈ کے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل منتظمین کی جانب سے جاری کردی پک آرڈر کے پہلے مرحلے میں پہلے کھلاڑی کی پک اسلام یونائیٹڈ کرے گی۔دوسری پک ملتان سلطانز کی ہوگی، لاہور قلندرز تیسری اورپشاور زلمی چوتھی پک کرے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے راونڈ میں پانچویں اور کراچی کنگز کی چھٹی پک ہوگی۔ اس پہلے پی ایس ایل فرنچائزرز کی مشاورت سے لوکل پلئیرز کی کیٹگری میں ترقی اور تنزلی کا مرحلہ

مکمل ہوچکا،دوسرے اہم معاملات کے حوالے سے بھی پی سی بی حکام اور ٹیم فرنچائزرز کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں