پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی آئی ایم ایف سے شرائط منوانے کا موقع کھو دیا گیا احسن اقبال نے حکومت کی سنگین غفلت سے پردہ اٹھا دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے فیصلے میں تاخیر سے آئی ایم ایف کو اپنی شرائط منوانے کاموقع مل گیا ۔ اسے علم ہو گیا تھا کہ حکومت کے پاس اپنی شرائط منوانے کا موقع نہیں رہا ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابقاگر حکومت بر وقت فیصلہ کرلیتی تو پاکستان بات چیت کر نے کے قابل ہو تا اور ملکی مفادات کا تحفظ کیاجاتا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے

سال میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ، بعد ازاں حکومت کو آ ئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کر نا پڑی ۔ مالی گنجائش اس قدر محدود ہو چکی تھی کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر نا پڑی ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں