پی پی کا بزرگ جیالا اپنے گھر کے کاغذات لے کر کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت کے لئےعدالت پہنچ گیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کیپٹن (ر)صفدر ہمارا مہمان تھا اس کی ضمانت کیلئے میں اپنے کاغذات پیش کر رہا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن صفدر کو پولیس نے گزشتہ روز مزار قائد پر نعرہ لگوا کر بے حرمتی کرنے پر آج پولیس نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کر لیا ہے ۔ان کی اہلیہ مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ہوٹل کا کمرہ توڑ کر ان کے کمرے میں داخل ہوئیجبکہ توڑ پھوڑ بھی کی بھی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تھیں ۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا اپنے مکان کے کاغذات

لے کر سٹی کورٹ کیپٹن صفدر کی ضمانت کیلئے پہنچ گیا ہے ۔ بزرگ شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صفدر ہمارا مہمان تھااس کی ضمانت کیلئے اپنے کاغذات پیش کر رہا ہوں جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سےہے میں آج یہاں سٹی کورٹ میں اپنے مہمان کو چھڑانے کیلئے اپنے مکانوں کے کاغذات لایا ہوں ۔ واضح رہے کہ کراچی پولیس نے قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر )صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے ،مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔دریں اثناچیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ وممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا اپنی سیاست کیلئے مزار قائدکا تقدس پامال کرناقابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کے مزار پر سیاسی ہلڑبازی پر قوم دل گرفتہ ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اس دھرتی پر بسنے والے تمام پاکستانیوں کے قائد ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے قبر کے بالکل قریب کھڑے ہو کر انتہائی غیر مناسب حرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل شرم حرکت پر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ، لیگی ملک کوکس طرف لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ پاک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں