پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ، شرکاء کی تعداد کتنی تھی؟ سکیورٹی ایجنسیز کا حیران کن انکشاف


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کراچی میں ہونے والے جلسے میں کتنے افراد شریک ہوئے، اس بارے میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ جلسہ تاریخی تھا اور دوسری جانب حکومتی دعویٰ ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی باغ جناح کے میدان کو بھر نہ سکیں۔اس حوالے سے سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے، رپورٹ کے مطابق شرکاءکی تعداد ساٹھ ہزار کے قریب تھی، دوسری جانب آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں شریک افراد کی تعداد ساٹھ ہزار سے ستر ہزار کے درمیان تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس میں چالیس ہزار افراد

تھے جبکہ اسی میدان میں تحریک انصاف لاکھوں افراد کا مجمع اکٹھا کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ایک لاکھ پچاس ہزار افراد شریک ہوئے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں