پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار ، وزراء کو اہم ٹاسک مل گئے


اسلام آباد ( آ ن لائن ) حکومت مخالف تحریک چلانے والے پی ڈی ایم اتحاد کو کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزراء اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کی
دیگر سیاسی شخصیات کو اہم ٹاسک دیدئیے گئے ہیں ، ان میں سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماء اسلام ف کو کمزور کرنے کی ذمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو دی گئی ہے اس کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو

مسلم لیگ ن کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزرا اور دیگر حکومتی شخصیات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دسمبر کے آخر اور جنوری سے پہلے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے کرکے اپوزیشن اتحاد کو اندر سے کمزور کریں ، اس سلسلے میں جو بھی بات چیت کو خواہش مند ہو اس سے ضرور رابطہ کیا جائے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں