چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کو خبردار کر دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندے پہل کریں اور انا کا مسئلہ نہ بنائیں، اگر گالم گلوچ جاری رہی تو ایک سال بعد اس کے نتائج آئیں گے۔ انہوں نے اپوزیشناور حکومت کو ڈائیلاگ کی دعوت دے دی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگوں نے اپنے ووٹوں سے منتخب کرکے حکومت اور اپوزیشن کو ایوان میں بھیجا ہے، اپوزیشن کی تجاویز کا جواب حکومت بیان بازی سے نہ دے اور ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے، جو لوگ ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کی

بات کرتے ہیں ان کے مشوروں پر نہ چلیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کے لئے کام کرنا ہے، کریڈٹ کے چکر میں نہ پڑیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر ہدایت کی بات بھی کرتے ہیں تو اس کو مخالفت کا نام دے دیا جاتا ہے، انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے، پہلے ہی اڑھائی سال گزر چکے ہیں اگر ایک اور سال اور گزرا تو اس گالم گلوچ کے نتائج سامنے آئیں گے۔ معاملات کو اس نہج پر پہنچنے سے قبل کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں