چینی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان، یوٹیلٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں کس طرح فی کلو دستیاب ہو گی؟ عوام کے لئے خوشخبری


کراچی(این این آئی) مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگکارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا، درآمدی چینی پنجاب اور

یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور 20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئیگی، پنجاب درآمدی چینی کی فروخت کی مانیٹرنگ کرے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں