چین کا بھارت کے مزید8کلو میٹر علاقے پر قبضہ


لداخ(مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ تھپس تن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پنگا نگ لیک کے علاقے میں مزید 8کلو میٹر کے علاقے سے بھارتی فوج کو نکال باہر کر کے قبضہ جما لیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بی جی پی سابق رہنما نے بھارتی اخبار سےگفتگو کےدوران کہا ہے کہ لداخ کے مقام پر بھارت اور چین مابین صورتحال انتہائی کشیدہ ہے چینی فوج نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ چینی فوج نے بھارت کے مزید 8 کلومیٹر علاقے پر قبضہ

کر لیا ہے، جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھ سے دو انتہائی اہم پوزیشنز بھی نکل گئی ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں