ڈالر سستا ، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا 


کراچی(این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر مزید10پیسے کم ہوکر 160.40روپے ہوگئی جب کہ انٹر بینک میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2پیسے کیکمی سے160.23روپے سے گھٹ کر160.21روپے اور قیمت فروخت160.28روپے سے بڑھ کر160.29روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 194روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے195.80روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی جب

کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید 214روپے سے بڑھ کر215روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر217روپے ہوگئی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں