ڈالر کی قیمت خرید مستحکم قیمت فروخت میں اضافہ


کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید مستحکم اور قیمت فروخت 20پیسے بڑھ گئی جب کہ یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہروزبینکنگ تعطیل کے باعث انٹر بینک کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.80روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 193.50روپے سے گھٹ کر193روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے گھٹ

کر195روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے215.50روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں