ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ سامنے آیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میںامریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے جبکہ صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر160

روپے 32 سے بڑھ کر160 روپے 50 روپے کاہوگیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں