کراچی دہشتگردوں کے نشانے پر، اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا


کراچی(آن لائن) قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکٹیا کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں شہر میں دہشتگردی کے بڑے خطرے سے آگا ہ کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کیمنصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، رینجرز اور دیگر اداروں کو لکھے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ امن

دشمنوں نے کراچی میں دہشت گرد حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔نیکٹا نے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں