کرونا وباء کے کیسز میں تیزی کیساتھ اضافہ ہونے لگا اسلام کی کے10 سیکٹر کی متعدد گلیاں سیل کر دیں گئیں


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز
آنے پر گلیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46، سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23، سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گلیوں کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سیل کیا جا رہا ہے، ملازمت پیشہ افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ آنے پرآ مدورفت کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں عوام کو احتیاط کرنا ہوگی جب کہ مقامی اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ ٹیموں کو نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 57 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3.8 کی اوسط سے 157 کیسز مثبت آئے ہیں ‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں