کرونا ویکسین  کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، 12لاکھ خوراکیں خریدنے سے متعلق اہم فیصلہ


اسلام آباد (این این آئی)چینی ساختہ کوروناویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق چینی ادویہ ساز گروپ سائینوفارم نے کوروناویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کوروناویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو درخواست دیدی۔ذرائع کے مطابق ادویہ ساز گروپ نے کوروناویکسین کےہنگامی استعمال کی اجازت بھی مانگ لی، سائینوفارم نیویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا مکمل ڈیٹاجمع کرا دیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن بورڈچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا۔رجسٹریشن ہونے سے چینی کوروناویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔پاکستان نے

پہلے فیز کے لیے کوروناویکسین سائینوفارم سے لینیاعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کوروناویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ سائینوفارم کی کوروناویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 5 ویکسین سے متعلق بات چیت جاری ہے، چینی، روس اور یورپی ویکسین سے متعلق گفتگو ہورہی ہے، ایک چینی ویکسین کے ٹرائل ہورہے ہیں جسے فہرست میں شامل کریں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں