کشمالہ طارق نے معروف تاجر سے شادی کرلی‎‎


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف خاتون پاکستانی سیاستدان کشمالہ طارق نے بزنس مین سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق معروف سینئر سیاستدان کشمالہ طارق نے رواں ماہ کے آغاز میں مشہور بزنس مین سے شادی کر لی ہے، دولہا پہلے سےشادی شادی شدہ اورایک جوان بیٹے کا باپ بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے تھے، جو اب رشتہ ازدواج میں بند ھ گئے ہیں، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی، شادی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ کی گئی اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب کو دعوت دی

گئی تھی۔ دونوں اپنا ہنی مون یورپ میں منا کر آئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں شادی کی باقاعدہ تقریب ہو گی جس میں قریبی دوستوں کو دعوت دی جائے گی۔ معروف بزنس مین مری روڈ پر ایک مشہور ہوٹل کا مالک بھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طارق رشید سے ہوئی تھی، جو سی پی اے کے ممبرتھے، ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں