کوروناوائرس ، ڈبلیو ایچ او کا غریب ممالک کیلئے شاندار اعلان


نیو یارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کیلئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ان ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ تک آجائینگے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ 60کروڑ ڈالر کی اس سکیم سے کماور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیئے جائیں گے، ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائینگے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔

ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائیگا۔دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں اور کیسز کی تعداد 73 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جہاں اموات 96 ہزار اور مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاز کر گئی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں