کورونا ایس اوپیز پر عمل کیوں نہیں کیا، گولیاں چل گئیں،کئی افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے


لاہور (این این آئی ) کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر گولیاں چل گئیں،5 افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ اور مارکیٹ یونین میں تصادم اورفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی مارکیٹ یونین اور انتظامیہ کے جھگڑے میں مارکٹائی کے دوران سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردی جس کے بعد انتظامیہ کے سکیورٹی گارڈز گاڑی اور موٹرسائیکلیں چھوڑکر فرار ہوگئے۔سوسائٹی انتظامیہ کا موقف تھا کہ مارکیٹ میں دکان دار اورریسٹورینٹ مالکان کورونا ایس

او پیز کی پابندی نہیں کر رہے تھے، انتظامیہ سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ریسٹورنٹ بند کرانے پہنچی تو یونین کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور تصادم شروع ہو گیا۔ یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ٹیکس کے نام پر بھتہ مانگتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیاجائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں