کورونا ایس او پیز کی ہدایات کی خلاف ورزی پر متعدد مسافروں کو ائیر پورٹس پر داخل ہونے سے روکدیا گیا


لاہور( این این آئی )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کیلئے تمام ایئر پورٹس میں داخلے کیلئے جاری ہدایات کی خلاف ورزی پر متعدد مسافروں کو داخل ہونے سے روکدیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعینات تمام عملے اور مسافروں کوبغیر ماسک داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ائیر پورٹ منیجر خود مانیٹرنگ کے لیے انسپکشن کریں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ائیر لائنز کے عملے کو بھی سختی سے ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں

لائی جائے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں