کورونا سے مزید 10 اموات،8کیسز سامنے آنے پراسلام آباد میں میڈیکل کالج ایک ہفتے کیلئے بند


اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 642 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 323 اور سندھ

میں 2 ہزار 590 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 438 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریزکام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔دریں اثنا اسلام آباد میں مقامی میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آگئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کا ایک ہفتے کیلئے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔ طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں