کورونا وائرس سے سکول بند کرنے کی تجویز، صوبائی حکومت کا اہم فیصلہ


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پرائمری اسکول بند کرنے کی تجویز کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد نہیں
ملی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئی گیس پائپ لائن کا موجودہ گیس بحران سے کوئی تعلق نہیں، گیس پائپ لائن پر کام میں تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کا

مسئلہ سامنے آیا جس پر ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عادت بنالی ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسروں پر لگانا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں