کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا فرانسیسی فارما سوٹیکل کمپنیوں کی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان


لکی مروت(این این آئی) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن لکی مروت نے گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی فارما سوٹیکل کمپنیوں کی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی محمد بشیرمنعقد ہوا جس میںجنرل سیکرٹری رشید احمد اوروہاب خان، عزیز خان، زاہد علی، شاہ فرمان خان، آصف خان، رفیع اللہ ،حاجی مظفر خان، امیر خان اور دیگر ادویہ فروشوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرداد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ صوبائی سطح پر مشاورت سے فرانسیسی ادویہ ساز کمپنیوں کے

تمام پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اجلاس میں پشاورکے دینی مدرسے میں بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔حاجی محمد بشیر نے کہا کہ حکومت فرانس کے خلاف سخت موقف اپنائے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں امت مسلمہ کے لئے حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے اور پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات لے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں