گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 2 میجر اور 2 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں فنی خرابی کے باعث پاک فوج کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں پائلٹ میجرمحمدحسین،کوپائلٹ میجرایازشہید ہو گئے ہیں، اسی حادثے میں نائیک انضمام عالم،سپاہی محمدفاروق شہید بھی شہید ہو گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کیاجارہاتھا کہ فنی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ گلگت کے علاقے منی مرگ میں پیش آیا، جس سپاہی کی میت سکردو لے جائی جا رہی تھی وہ برفانی تودے کی نیچے آ کر

شہید ہوئے تھے۔ شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔ جبکہ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں