گوجرانوالہ جلسے میں اپوزیشن قائدین نے اپنی تقریروں میں بازاری زبان استعمال کی ، فواد چوہدری کا شدید ردعمل


اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گوجرنوالہ جلسے میں قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، اپوزیشن کے جلسے میں 15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے تمام

غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں