گھوٹکی کے وڈیروں کا ظالمانہ فیصلہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم


گھوٹکی (این این آئی) وڈیروں نے گیارہ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی کے وڈیروں نے فیصلہ سنایا جس میں گیارہ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھوٹکی کی ستارہ مہر اورعبدالشکور نے راولپنڈی کی عدالت میں شادی کی تھی، ستارہ مہر کا کہنا ہے کہ بااثر وڈیروں نے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کا حکم جاری کیا ہے۔ستارہ مہر نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود پولیس کوئی مدد نہیں کررہی،

15 جنوری کو سکھر کی عدالت میں پیشی ہے، خدشہ ہے کہ اسی دن مارے جائیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں